- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
اسلام آباد/واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کو عالمی امن اور تنازعات کے حل میں ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی نئی امید ہیں۔
واشنگٹن میں محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور صدر ٹرمپ کے دور میں دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سمت ملے گی۔ اس کے علاوہ، افغانستان میں امن کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
Get real time updates directly on you device, subscribe now.