MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے اپنی بیوی کوتشدد کے بعد قتل کردیا

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں ایک شوہر نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ خاتون دو بچوں کی ماں تھی۔

جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

مقتولہ کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے طور پر ہوئی، جو دو بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کے مطابق، صبا اور اس کا شوہر عرفان نے چند سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم عرفان نے قتل کے بعد اپنے سسر کو فون کیا اور کہا کہ بیٹی کی لاش گھر سے اٹھا لو۔

مقتولہ کے والدین نے بتایا کہ عرفان نشے کا عادی تھا اور اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ صبا اکثر اپنے والدین کے گھر آ جاتی، لیکن عرفان اسے واپس لے آتا تھا۔ والدین نے پولیس سے قاتل کی گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی ٹیم ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے اور مقتولہ کے والدین نے انصاف کی توقع ظاہر کی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.