Ultimate magazine theme for WordPress.

عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس اعتماد کو ہر صورت پورا کرینگے،بابر موسیٰ خیل

0 482

کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کریگی ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو اپنی جانب سے مکمل حمایت وتائیدکا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل اس حکومت نے شروع کیا ہے اس مثال کی ماضی میں کہیں نہیں ملتی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیا تی منصوبے شروع کئے ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی خبریں بے بنیاد اورمحض پر وپگینڈ ہ ہیں عوام ان پر کان نہ دھریں ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے اور عوامی مینڈ یٹ کو کسی صورت میں دھوکہ نہیں دینگے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس اعتماد کو ہر صورت پورا کرینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.