Ultimate magazine theme for WordPress.

ہیلتھ کارڈ کا اجراءایک انقلابی اقدام ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 507

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا اجراء ایک انقلابی اقدام ہے انشاءاللہ اس اقدام سے بلوچستان کے غریب خاندانوں کو صحت کی مد میں ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے متعلق ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہی۔ واضح رہے کہ عوام الناس کو صحت کی معیاری اور بہترین سہولیات کی یقینی فراہمی کے لیے صحت عامہ کا ایک اور تاریخ ساز منصوبہ سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشی یٹو کے تحت ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی حکومت نے منظوری دی ہے جس سے صوبے کے مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کے ذریعے سالانہ دس لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت ملے گی اور 18 لاکھ 20 ہزار سے زائد خاندان صحت کی جدید سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعلی نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 72 یونین کونسلوں کو ٹاو¿ن کمیٹیوں میں تبدیل کرنے کے اقدام سے 1.5 سے 2 ملین افراد کو میونسپل خدمات، بنیادی ڈھانچے اور ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ دریں اثنائ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام خان بگٹی، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج بھٹو، رکن صوبائی اسمبلی سردار مسعود خان لونی اور بی اے پی گوادر کے رہنما میر نوید احمد کلمتی نے یہاں وزیر اعلی ہاو¿س میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی مربوط اور متوازن ترقی، مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچر اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سڑکوں کی تعمیر اور صحت کے شعبے میں سہولتیں بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے متعدد منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.