Ultimate magazine theme for WordPress.

’’ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا بلکہ ۔۔۔‘‘ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے زور دار اعلان کر دیا

1 269

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ ختم کرنے کے لیے پر تول رہا ہے۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا ۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ ختم کرنے کے لیے پر تول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا ،جو نہیں آنا چاہتے ان ٹیموں کے پیچھے نہیں پڑنا ہے بلکہ جو ٹیمیں ہماری قدر کرتی ہیں اُن سے کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچزکابائیکاٹ نہیں کرسکتے،آئسولیشن میں نہیں رہ سکتے ،مداحوں کویہ سمجھناچاہیےکہ پاکستان تنہانہیں رہ سکتا جبکہ اس کا صرف ایک علاج ہےکہ پاکستانی ٹیم کوبہتربنائیں تاکہ دیگرممالک کھیلیں۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ پریشرمیں بھی ڈال سکتاہوں،مجھے پتا ہےان کی آرگنائزیشن کیاہے،آئی سی سی کوجانتا ہوں لیکن ہمارامؤقف سیدھاسادہ ہے،بلاک بنانےاورسیاست کرنےکی ضرورت نہیں ،سیاست اس وقت ہوتی ہےجب دل میں چورہو،ہمارے دل میں چورنہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف بھارت سے مقابلہ تھا اب میدان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے بھی مقابلہ ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیز راجہ نے کہا کہ  ہمارانظریہ اورقبلہ درست ہے،انہیں اپناقبلہ اورنظریہ درست کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم بچھےجاتےہیں اوریہ ہماری مرمت کرتےجاتےہیں ٹریول ایڈوائزری بدلی نہیں تھی،جب تک مفادہوتاہے ہمیں استعمال کرتےہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارےپاس آپشن ہوتوہم انہیں بلائیں نا،ہم آئسولیشن میں نہیں رہ سکتے جبکہ سیریزکھلاڑیوں کی جانب سےنہیں نیوزی لینڈ حکومت نےختم کی اور جب ہم نےپوچھاآپ کیوں جارہے ہیں انھوں نےبتایاہی نہیں۔

ان کہنا تھا کہ ہم ڈپلومیٹک جعل سازی میں پھنس جاتےہی لیکن ہمیں ان کوکوئی چیزثابت نہیں کرنی اور یہ بات پوری دنیا میں چلی گئی ہے،ہماری کوئی غلطی نہیں ہے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کوبہترکرناہےجس کیلئےمیں بورڈمیں آیاہوں ہم اسکول،کلب اورفرسٹ کلاس کرکٹ کوبہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا جب انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں تھی توان کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی تھی انہوں  نےاپنی ڈومیسٹک کرکٹ کامعیاراچھارکھا،92ورلڈ کپ کےسیمی فائنل تک آئے ۔

1 Comment
  1. […] نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ طوفان بدتمیزی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.