Ultimate magazine theme for WordPress.

سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش، پاکستان کا ردِعمل آ گیا

0 259

اسلام آباد (مسائل نیوز) سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر اب پاکستان کا ردِعمل آ گیا ہے۔ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو تنازعہ قرار دینے کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ، پاکستان اور بھارت کے مابین تنازعہ قرار دیا، سعودی وزیر خارجہ نے تصفیہ طلب مسئلے کے بذریعہ مذاکرات حل پر زور دیا، سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے بھی تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کئی بار ثالثی کی پیشکش کی، پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ہر پیشکش کا خیرمقدم کیا، بھارت نے مسترد کیا، پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن اور بذریعہ مذاکرات حل کی بات کرتا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتا ہے، پاکستان اپنے اصولی موقف سے ہمیشہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کو آگاہ کرتا رہا ہے۔

- Advertisement -

یہاں واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں مگر بات چیت کے وقت کا تعین دونوں فریقوں کو خود کرنا ہوگا. بھارتی جریدے’ ’دا ہندو“ سے انٹرویو میں سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ مذکرات کے لیے ہم ہمیشہ اپنا دفتر فراہم کریں گے جب بھی ہم کرسکے مگر اس کا وقت کب صحیح ہے، اس کا تعین بھارت اور پاکستان ہی کریں گے. جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت خطے میں کشمیر کے مسئلے پر بھی آمنے سامنے رہی ہیں جس پر دونوں ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اگست 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرتے ہوئے وہاں سخت پابندیاں نافذ کر دی تھیں. اس کے جواب میں پاکستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بند کردی اور سفارتی تعلقات میں کمی لے آیا پاکستان کا کہنا ہے کہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے بھارت کو پہلے کشمیر میں اپنے فیصلے واپس لینے پڑیں گے. سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان تنازعے کی وجہ ہے اور ہم اس بات پر زور دیں گے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ان مسائل کو اس طرح سے حل کیا جائے کہ خدشات ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں. پاکستان اور بھارت کشمیر پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں پاکستان بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتا ہے، جبکہ بھارت پاکستان پر کشمیر میں شدت پسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.