Ultimate magazine theme for WordPress.

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کی ٹیموں کے دوروں کی منسوخی حقائق سامنے لانے کی ہدایات جاری

0 475

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے متعلق حقائق سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سینئر وزرا سے مشاورت کی اور تمام حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد دونوں وزرا جلد حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے

- Advertisement -

کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جعلی اکاؤنٹس سے ای میلز اور جعلی خبروں سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.