تیل اور گھی کی قیمت میں کمی ہو گئی
لاہور(مسائل نیوز)وفاقی حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔نجی ٹی وی نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔ایسوسی ایشن کے مطابق تین فیصد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن،مختلف برانڈز کے صابن، ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی
قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کا صابن 3سے 10روپے ،کپڑے دھونے والا صابن 22روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے ،ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت 4سے 12 روپے اورملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ۔