Masael Quetta

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک بھر میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔23سے 27اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ آزاد کشمیر گلگت بلتستان گلیات اسلام آباد،راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

 

برائلر کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اگست کو مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں اپنا اثر دکھائیں گی۔ چترال دیر سوات ایبٹ آباد ہری پور مانسہرہ کوہاٹ پشاور مردان صوابی نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔24 سے 26 اگست کے دوران یبرپختونخواہ،پنجاب،کرم،لکی مروت،ڈی آئی خان،کرک ،وزیرستان،بنوں میانوالی سرگودھا خوشاب بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

 

الیکشن کمیشن کا نگران حکومت کو خط

- Advertisement -

23 اور 25 اگست کو ڈیرہ غازی خان راجن پور موسی خیل بارکھان ژوب قلات میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔23 اور 26 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی،گونجرانولہ،لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا

25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،راولپنڈی اسلام پشاور گوجرانولہ لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے ۔

 

ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی عائد

محکمہ موسمیات کے مطابق مری گلیات خیبرپختونخوا کشمیر گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔بارشوں کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہےےمحکمہ موسمیات کی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔25 اور 26 اگست سے شمال مشرق بلوچستان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.