Masael Quetta

چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

1 494

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین سینیٹ کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن کاشف کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید کیپٹن کاشف کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اس دوران حملے میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا، ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.