MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان، دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید

0 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان، دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید

- Advertisement -

کوئٹہ/راولپنڈی(مسائل نیوز ڈیسک )بلوچستان کے علاقے گچک میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.