Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

2 825

افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن(مسائل نیوز ڈیسک )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ افغانستان میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست ہوئی ہے، بائیڈن انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ری پبلکن ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر برس پڑے اور کہا کہ جوبائیڈن نے امریکی فوجیوں اور شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، وہ افغانستان میں ناکام ہوگئے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے طالبان کو کھلا راستہ دیا اور انخلا کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن سے دشمن خوفزدہ ہے اور نہ اس کی کوئی عزت کرتا ہے، افغانستان میں ہونے والی شکست دنیا کی سب سے بڑی فوجی شکست قرار پائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.