کابل میں میڈیا کے مسائل پر کمیٹی بنا دی گئی، افغان طالبان
کابل (مسائل نیوز ڈیسک )طالبان نے کہا ہے کہ انھوں نے کابل میں میڈیا کے مسائل کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کابل میں میڈیا کے اطمینان و تسلی کی خاطر ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔اس کمیٹی میں ثقافتی کمیشن، فیڈریشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا انسٹیٹیوشنز اور کابل پولیس کے ایک ایک رکن شامل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کمیٹی کابل میں میڈیا کے مسائل حل کرے گی۔