Ultimate magazine theme for WordPress.

امریکی ریاست ٹینیسی میں سیلاب، آٹھ افراد ہلاک

0 760

امریکی ریاست ٹینیسی میں سیلاب، آٹھ افراد ہلاک
شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ،مقامی پولیس اہلکار
واشنگٹن(مسائل نیوز ڈیسک )امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتا ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ بارش کی وجہ سے کئی مکانات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایک مقامی پولیس اہلکار کے مطابق تیس افراد بدستور لاپتا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر ایک روز میں 17 انچ یعنی چار سو تیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارشوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.