افغانستان سے انخلا کیلئے کابل ائیر پورٹ پر انتظار کرنیوالے تین افراد چل بسے
افغانستان سے انخلا کیلئے کابل ائیر پورٹ پر انتظار کرنیوالے تین افراد چل بسے
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر انتظار کرنے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر ہجوم، افراتفری، حبس اور پانی کی کمی کے باعث ہوئی۔قطر کے حکام کا کہناتھا کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو دوحہ لایا گیا، ساڑھے 8 ہزار سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارت کے راستے سفر کیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا