MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

طالبان داعش کی طرز پرخلافت قائم کرنا چاہتے ہیں،سابق افغان وزیرداخلہ

 طالبان داعش کی طرز پرخلافت قائم کرنا چاہتے ہیں،سابق افغان وزیرداخلہ

- Advertisement -

 افغان ایوان صدر اور امریکاکے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں میں خراب رہے ہیں،انٹرویو

کابل(مسائل نیوز  ڈیسک )افغانستان کے سابق وزیر داخلہ محمد عمر دادزی نے کہا ہے کہ امریکانے افغان حکومت سے نہیں بلکہ تحریک طالبان تحریک سے مذاکرات کیے تھے۔ طالبان افغانستان میں داعش کی طرز پرخلافت قائم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیںانہوں نے نشاندہی کی کہ صدر اشرف غنی جن حالات میں ملک سے چلے گئے وہ ابھی گومگوں کا شکار ہیں۔ فوج نے سیاستدانوں پر عدم اعتماد کی وجہ سے طالبان سے جنگ نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں عمر داد زئی نے کہا کہ فوج میں بے تحاشا بدعنوانی طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کی سب سے نمایاں وجہ بنی ہے۔ ہم طالبان کے کنٹرول کی رفتار سے حیران تھے وہ کس برق رفتاری سے پورے ملک پر قابض ہوگئے۔اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ افغان ایوان صدر اور امریکاکے درمیان تعلقات حالیہ عرصے میں میں خراب رہے ہیں۔ افغان عوام اعتدال پسند شخصیات چاہتے ہیں جن پر وہ اعتماد کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.