مفرور افغان صدر کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی بیعت کرلی
حشمت غنی نے حاجی خلیل رحمان حقانی کے ہاتھوں امارت اسلامیہ افغانستان پر بیعت کی،طالبان
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کے وفد سے ملاقات کے بعد طالبان کی بیعت کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک طالبان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے حاجی خلیل رحمان حقانی کے ہاتھوں امارت اسلامیہ افغانستان پر بیعت کرلی ہے۔میڈیا کے ذریعے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں حشمت غنی کو طالبان کے ہاتھ بیعت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔