MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا خطرہ ہے، امریکا

0 747

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا خطرہ ہے، امریکا

- Advertisement -

کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں،امریکی حکام
کابل(مسائل نیوز ڈیسک )افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرہ کے پیشِ نظر امریکا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سیکیورٹی الرٹ میں کہاکہ ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کرسکتا ہے لہذا صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنہیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل راستوں پر غور کررہے ہیں۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اب تک کابل ایئرپورٹ پر داعش کے ممکنہ حملے کے خطریکی کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ نے کابل میں حملوں کی عوامی سطح پر کوئی دھمکی بھی نہیں دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.