Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی میں پی ڈی ایم کو رسوائی سے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ ثانیہ کامران

0 711

کراچی میں پی ڈی ایم کو ر سوا ئی سے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ ثانیہ کامران
لاہور(مسائل نیوز ڈیسک )پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ ثانیہ کامران نے کہاہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کو ر سوا ئی سے سوا کچھ نہیں ملے گا، پاکستان کے باشعور عوام نے این آر او کی خوا ہش مند پی ڈی ایم جماعتو ں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے،پی ڈی ایم جماعتیں اپنا اور قوم کا و قت ضا ئع کررہی ہیں ۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی خوا تین سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ کرپٹ جماعتوں کی اقتدار میں کبھی دوبارہ باری نہیں آئے گی، کرپٹ جماعتیں اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہیں، انہیں ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم عمران خان کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑیں گے۔تحریک انصا ف حکومت کو اپوز یشن کی کسی تحریک کو کو ئی پروہ نہیں ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں ملک تر قی کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.