Masael Quetta

جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو مشتبہ ملزمان گرفتار

0 647

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو مشتبہ ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا،لوکیشن ٹریس اور فیس میچنگ کی جارہی ہے‘ پولیس ذرائع
لاہور( مسائل نیوز ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کے علاقے راوی روڈ میں جشن آزادی کی رات رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سی آئی اے کے ہاتھوں عمل میں آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں حراست میں لیاگیا ہے ، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اورفیس میچنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.