دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں: ضیاء لانگو
کوئٹہ مسائل نیو ز ڈیسک
ٓصوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں کپٹین کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش
کرتی انہوں نے کہا کہ شر پسندی ایسے واقعات سے فورسز کاحوصلہ کبھی بھی پست نہیں ہوگا۔