Ultimate magazine theme for WordPress.

جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

1 817

جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ مسائل نیو ز ڈیسک
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گیچک کے قریب ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کیپٹن کاشف کی شہادت اوردو سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کیپٹن کاشف کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے کیپٹن کاشف شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی کے سپوتوں نے ملک و قوم کے کل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے ان کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعلی نے کیپٹن کاشف کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.