عثمان کاکڑ ایک نڈر دبنگ اور مخلص سیاسی کارکن تھے ، ملک نعیم خان کاکڑ
اسلام آباد (مسائل نیوز/بیورو رپورٹ ) ممتاز قبائلی و سماجی رہنماء ملک نعیم خان کاکڑ نے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک مدبرسیاست دان سے محروم ہوگیا ہے ہم عثمان کاکڑ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں،
عثمان کاکڑ نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی ، پشتون، بلوچ اور دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوئے اور مظلوموں کی آواز بلند کی، انہوں نے مزید کہاہے کہ عثمان کاکڑ ایک نڈر دبنگ اور مخلص سیاسی کارکن تھے جنہیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔