Masael Quetta

بلوچستان آج ایک اور عظیم سپوت سے محروم ہوچکا ہے ، میرعزیز مری

2 394

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عثمان کاکڑ ایک باصلاحیت مخلص و دلیر لیڈر تھے

- Advertisement -

کوئٹہ ( مسائل نیوز ) بی این پی عوامی کے رہنما میر عزیز مری نے اپنے ایک تزیتی بیان میں پشتون خواہ میپ کے صوبائی صدر سابق سینیٹر لالا عثمان کاکڑ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صرف پشتون خواہ کے ہی نہیں پورے بلوچستان کے عوام کے پسندیدہ لیڈر تھے

انہوں نے اپنی تمام تر زندگی آہینی حقوق و جمہوریت کے استحکام کے لیے جرات مندانہ جدوجہد میں گزاری سینٹ فلور ہو یا عوامی اجتماع انہوں نے حق و سچ کا دامن ہمیشہ تھامے رکھا یہی وجہ ہے کہ انکی علالت سے لے کر وفات تک ملک بھر میں ہر قوم ہر مذہب کے لوگ افسردہ ہیں ان کی وفات سے بلوچستان نے ایک عظیم سپوت کھو دیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والی خلاء صدیوں میں بھی پر نہیں ہوگی اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا کرہے اور پسماند گان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے (آمین)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.