MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں ‘ کی تھی‘بھیشک کا انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کے ولد و لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں ‘ کی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے والد کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی کیوں کہ اس وقت وہ مالی تنگی کا شکار تھے، فلموں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تھا۔ابھیشیک بچن نے یہ بھی بتایا کہ تعلیم چھوڑ

- Advertisement -

کر والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے لگا لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک روز والد نے مجھے بٹھا کر بتایا کہ اْن کجی نا تو فلمیں چل رہی ہیں اور نہ ہی ان کا کاروبار۔ اگلی صبح وہ یش راج کے پاس چلے گئے تھے۔والد نے یش چوپڑا کو بتایا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور نہ کوئی کام دے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ مالی تنگی کا شکار ہیں۔ لہذا مجھے فلم میں کام دیا جائے۔ پھر یہ ہوا کہ کچھ عرصے بعد والد کو فلم محبتیں کی آفر ہوئی جوکہ باکس آفس پر تہلکا مچانے

میں کامیاب رہی۔ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ والد اس عمر میں بھی انڈسٹری کی سب سے مقبول ترین اداکار ہیں جوکہ کبھی نہ تھمنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ کئی متعدد فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن وہ بہت جلد فلم چہرے اور گڈ بائے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.