کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی افراد کے لیے گرین بس میں فری سفر پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سی ای او بی پی پی پی اے ڈاکٹر فیصل کاکڑ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالمجید جونجو ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ محمد علی درانی،ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر جلال خان مری،منیجر آپریشن گرین بس اویس انور کے علاؤہ کوئٹہ آن لائن ورنیٹر آرگنائزیشن ضیاء الرحمن اور ریاض احمد بلوچ بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے جو خصوصی افراد محکمہ سوشل ویلفیئر میں رجسٹرڈ نادرا کی جانب سے خصوصی افراد کا کارڈ ہیں
- Advertisement -
ان افراد کی گرین بس میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔جبکہ سوشل ویلفیئر ایکٹ 2017ءکے مطابق تمام لوکل ٹرانسپورٹ میں 50فیصد رعایت دی جائے گی۔اس حوالے سے سیکرٹری پی ٹی اے ور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوشاں ہے۔گرین بسوں میں خصوصی افراد کے لیے مفت سفر کی سہولت وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق فراہم کریں گے۔
کیونکہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے گرین بسوں میں مفت سفر کے علاؤہ پورے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد رعایت دی گئی ہے لہذا ٹرانسپورٹرز حضرات حکومتی احکامات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس کے علاؤہ خصوصی افراد سے بہتر رویے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے ساتھ کوئی معاشرتی زیادتی نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں معذور افراد کے لیے مفت سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 50فیصد رعایت ایک اہم قدم ہے جس سے اس طبقے کی حساس محرومی میں قدرا کمی واقع ہوگی۔