MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نصیب اللہ کاکڑ نے لیویز فورس کو دیگر فورسز کے برابر کھڑا کردیا ہے، ملک دلمراد محمد حسنی

0 85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چاغی (مسائل نیوز) سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر چاغی ملک دلمراد محمد حسنی نے ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ کے لیویز فورس کی بہترین ،میرٹ پر ریکوڈک پراجیکٹ لیویز فورس ضلع چاغی کی بھرتیاں،امن وامان کی بہتری اور غفلت برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جیسے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے صوبے بھر میں لیویز فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں

جن میں میرٹ پر اہلکاروں کی بھرتیاں ،تعیناتیاں،کمانڈوں کی تربیت،جدید اسحلہ اور گاڈیوں کی فراہمی کے علاؤہ ڈیوٹیاں سے غیر حاضر اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کرنے جیسے اقدامات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کہ صوبے کی مجموعی صورتحال اور قبائلی روایات سے پوری طرح واقف ہے

- Advertisement -

اور علاقائی صورتحال ،امن اومان اور جرائم کی روک تھام کے لیے لیویز فورس موثر ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے لیویز فورس کو دیگر فورسز کے برابر کھڑا کردیا ہے اور جدید طرز پر تربیت کا اعلیٰ معیار اور اسحلہ و گاڈیوں کی فراہمی سے بی ایریا میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے سے عوام میں اضطراب کی صورت پیدا ہورہی ہے کیونکہ لیویز فورس علاقائی رسم ورواج اور روایات کا امین ہے

اور بی ایریا میں امن و امان کی صورتحال ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے لہذا صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ لیویز فورس اپنی مکمل استعداد اور کارکردگی سے صوبے کے عوام کو خدمت کرسکے۔

ا نہوں نے آخر میں ایک بار پھر ڈائیریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسر دیگر افسران کے لئے رول ماڈل ہے ان کی ہر ممکن حوصلے افزائی کی جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.