پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے،عبدالرحیم زیارتوال
کوئٹہ( ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹریٹ مےں مسےحی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد کے موقع پرپارٹی رہنماءاور سابق رکن صوبائی اسمبلی ولےم جان برکت ودےگر نے کرسمس کا کےک کاٹنے کی تقرےب منعقد کی گئی ۔ تقرےب سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی سےکرٹری عبدالرحےم زےارتوال ، مرکزی سےکرٹری عبےد اللہ جان بابت ، صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،
سابق اےم پی اے ولےم جان برکت نے خطاب کےا جبکہ سٹےج سےکرٹری کے فرائض ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سےکرٹری ندا سنگر نے ادا کےئے ۔ مقررےن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنےوالے کرسمس کی خوشےوں پر تمام مسےحی برادری کو مبارکباد پےش کرتے ہےں اورےہ امےد کرتےہیں تمام مذاہب مےں محبت ،انسانی رواداری ، امن اور سےالی کا جو پےغام دےا گےا ہے اس کو مزےد فروغ دےا جائےگا۔ انہو ںنے کہا کہ پشتون بحےثےت قوم انسانی برابری کی بنےاد پر رنگ ،نسل زبان ، اور مذہب کی بنےاد پر کسی انسان سے نفرت نہیں کی ہے اور پشتون افغان تمام تارےخ مےں تنگ نظر ، فرقہ پرست ، جنونی اور نہ ہی انتہا پسند رہےہیں۔
اور آج مسےحی برادری کے کرسمس کی خوشی کے دن کی مناسبت سے ےہ پےغام عام کرنا چاہتے ہےں کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی انسانوں کے درمےان نفرت کو گناہ سے تعبےر کرتی ہے پارٹی دنےا مےں قوموں کی برابری ، انسانی مساوات اور جمہوری اقدار پر ےقےن رکھتی ہے اورپارٹی نے اعلیٰ انسانی معاشرتی اقدار کو آگے بڑھانے اور فروغ دےنے کےلئے کام کےا ہے اور آئندہ بھی اس کےلئے کام کرتی رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے اپنی تمام تارےخ مےں جمہورےت اور جمہوری اقدار کے فروغ اور پاسداری کی بات کی ہے پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اوراس دنےا کو پےغمبروں اور مذاہب نے بہت کچھ دےا اور سکھاےا ہے اور اس وقت تمام دنےا کے انسانوں کا فرض ہے کہ وہ انسانی اخوت ،برابری اور جمہوری اقدار اور اعلیٰ معاشرتی رواےات کے فروغ مےں سرگرمی سے کام کرےں تاکہ کرہ ارض امن کا گہوارہ بن سکےں۔