MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیکورٹی فورسز کا پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن

0 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سوات(مسائل نیوز)ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 سپاہی اور پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے ہیں۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران ڈبرئی میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 2 ایف سی سپاہی اور 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہداء میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور کراچی کے رہائشی 26 سالہ سپاہی جمشید شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.