سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی
ریاض(مسائل نیوز)سعودی حکام نے پاکستانیوں کے ایکسپائر اقاموں ، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگر معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل
پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ایکسپائراقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی ، ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔یاد رہے دو روز قبل پاکستانی سفیربلال اکبر نے سعودی جنرل آف سول ایوی ایشن کےصدرسے ملاقات کی تھی ، دورانِ گفتگو بلال اکبر نے پاکستان میں کرونا کی بہتر صورت حال سے سعودی سول ایوی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ ’حکومتِ پاکستان کی منتخب کردہ ویکسین پائیدار اور عالمی ادارۂ صحت سے منظور شدہ ہے، دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو واپسی کی اجازت دی جائے‘۔ایوی ایشن کے صدر نے سعودی وزارت صحت سےمشاورت کے بعد تجاویزپر غورکرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔