وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ! فواد چوہدری کو اہم عہدے سے نواز دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو اہم عہدہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کے بھائی بیرسٹرفیصل چوہدری کو اسپیشل پراسیکیوٹرنیب ہیڈ کوارٹر تعینات کردیا گیا ہے۔
فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل چوہدری اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب کیسزکی پیروی کریں گے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اقربا پروری اور اس جیسی کئی روایات کو توڑنے کا عہد کیا تھا لیکن موجود حکومت میں بھی سابقہ حکومتوں کی طرح اپنوں کو نوازنے کی روش برقرار رہی جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ فواد چوہدری کے بھائی کی اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ہیڈ کوارٹر کے طور پر تعیناتی پر بھی کئی سوالیہ نشان اُٹھ گئے ہیں۔