Masael Quetta

کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیاشیخ رشید پھٹ پڑے

1 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5

- Advertisement -

ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ 4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.