MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

مقبوضہ کشمیر (مسائل نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں دو افراد سوار تھے، جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے شیو گڑھ دھر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

تاہم پولیس کے مطابق علاقے میں زیادہ دھند کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ڈی آئی جی اودھم پور سلیمان چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی اور شیو گڑھ دھر میں موقع پر ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں زیادہ دھند کی موجودگی کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر دو زخمی فوجیوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.