Masael Quetta

کویت نے غیرملکیوں کو کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت دیدی

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویت سٹی (مسائل نیوز)خلیجی ریاست کویت نے غیرملکیوں کو کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کی سہولت دے دی ، پالیسی میں تبدیلی کورونا اور دیگر وبائی امراض سے وابستہ اثرات کی روشنی میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی گئی تاکہ وبائی عرصے کے دوران افرادی قوت کی نقل و حرکت میں لچک دی جا سکے اور ملک میں موجودہ حالات کی روشنی میں طبی ، تعلیمی ، معاشی اور دیگر سرگرمیوں کو ہموار طریقے سے چلایا جا سکے۔
کویتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں کویت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جا نب سے کمرشل وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرنے کا بھی طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے جس کے بارے میں اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الموسیٰ نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے آرٹیکل 18 کی دفعات کے تحت کمرشل وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے سے متعلق ایک طریقہ کار کی منظوری دی گئی ہے جو کہ اتھارٹی کی جانب سے ایک کفیل سے دوسرے کفیل کی منتقلی کے حوالے سے اتھارٹی کے جاری کردہ فیصلوں سے مطابقت رکھتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ کورونا وائرس وبائی امراض سے وابستہ اثرات کی روشنی میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کا جواب ہے تاکہ وزراء کونسل کی ہدایات پر عمل درآمد اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ، وزارتی کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی اور وزارت کے مابین ہم آہنگی کی مدد سے وبائی عرصے کے دوران مزدوروں کی نقل و حرکت کو مزید لچک دی جا سکے۔ ڈائریکٹر کویت پبلک اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی کی کوششیں نجی شعبے کے اندر تمام سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں ، اسی سلسلے میں کویتی فیڈریشن آف اونرز آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کلچرل انسٹی ٹیوٹس کے کچھ نمائندوں سے خاص طور پر حالیہ دنوں میں جاری تیاریوں کی روشنی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے ملاقات کے دوران اساتذہ کے کمرشل ویزوں کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.