کوئٹہ ( مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت عظیم اور قومی سانحہ ھے انکی موت سے جمہوری اور سیاسی میدان میں پیدا ہونے والا خلاہ مدتوں پورا نہیں ہوسکے گے
اللہ تعالی انکو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے امین اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم پشتوخوا ملی عوامی پارٹی اور پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں عثمان کاکڑ ایک باصلاحیت ،جراتمند اور صاف گو انسان تھے جنہوں نے روز اول سے قوم کے ائینی حقوق اور جہموریت کے استحکام کےلئے لب کشائی کی ہمشہ آئین کے اندر رہ کر جمہوریت اور سویلین بالادستی کے جدوجہد میں صف اول کے سپاہی کا کردار ادا کیا جنھیں تاریخ میں سنہرے الفاظ سے یاد رکھا جائے گا