MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

شوگر اسکینڈل‘شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 10جولائی تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ نے شوگر سکینڈل میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ الزام کے تحت بے

- Advertisement -

بنیاد مقدمہ درج کیا، شامل تفتیش ہونے کیلئے22جون کوطلبی کانوٹس بھجوایاگیا۔شہبازشریف کی درخواست میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ الزامات پرنیب پہلے ہی ریفرنس دائرکرچکاہے، نیب کی ناکامی کے بعدایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کردی، ایف آئی اے مقدمے میں شامل تفتیش ہوناچاہتاہوں۔سیشن عدالت میں وکیل شہبازشریف نے استدعا کی کہ عبوری ضمانت منظورکی جائے ۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت 10 جولائی تک منظور کرلی

Leave A Reply

Your email address will not be published.