Masael Quetta

 بلاول بتائے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟ ، فرخ حبیب 

2 597

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری ہمت کرے اور سندھ کی عوام کو بتائے وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟ ۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ کہ بلاول بھٹو زر داری ہمت کرے اور سندھ کی عوام کو بتائے وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی کی مد میں سندھ حکومت کو جاری ہونے والا 1900 ارب روپیہ کہاں خرچ کیا ہے؟۔ انہوںنے

- Advertisement -

کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت  نااہلی کا عالم ہی ہے کہ  اس سال کے ترقیاتی بجٹ کا تقریبا 60 فیصد ابھی تک خرچ نہیں کرسکے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر کا آشیرباد حاصل کرنے کے لیے خود کو غلامی کے لیے پیش کیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے خودکو غلامی کیلئے پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ سابق امریکی سفیرکا آشیر بادحاصل کرنے کیلئے مولانا نے خود کو غلامی کیلئے پیش کیا تھا، فضل الرحمان نے کبھی ڈرون حملوں کے خلاف بات نہیں کی۔فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان صرف پی ڈی ایم پر ایزی لوڈ کے لیے دبا ڈال سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.