MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بعد نماز جمعہ جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائیگی

کوئٹہ (مسائل نیوز) بعد نماز جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ضلع بھر کے یونٹوں اور تحصیلوں سے کار کن جلوس کی شکل میں شرکت کریں گے، جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں 21مئی بروز جمعہ کو اسرائیل مردہ باد ریلی اور مظاہرہ منعقد ہوگاکارکن بھرپور شرکت کریں بعد نمازجمعہ جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی ضلع بھر کے یونٹوں اور تحصیلوں سے جلوس کی شکل میں کارکنان شرکت کریں گے جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں 21مئی بروز جمعہ کو اسرائیل مردہ باد ریلی اور مظاہرہ منعقد ہوگا جس سے جمعیتِ علماءاسلام کے رہنماءخطاب کریں گے، جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما سٹھ اجمل خان بازئی نے تمام یونٹوں کے امراءنظماءائمہ وخطباءاور عوام الناس سے بھر پور شرکت کی اپیل کی

- Advertisement -

انہوں نےکہا کہ دنیا نےاسرائیل کی دہشتگردی کے لئے ایک کھلا میدان چھوڑ دیا ہے اسی طرح مسلمانوں کے نام نہاد حکمرانوں نے بھی ہمیشہ اس غاصب ریاست کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،حالیہ دنوں اسرائیل نے غزہ،بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں مظلوم فلسطینیوں پر،گولہ باری، بمباری اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے انہیں خاک و خون میں نہلایا جس پر عالمی دنیاخاموش ہے،افسوس صد افسوس پاکستان سمیت مسلم اور عرب حکمران اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے بجائے اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں اس سلسلے میں کوئی ننگ وعارتک محسوس نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام مذمتی بیانات تو گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل سنتے آئے ہیں مگر اس سے آگے بڑھ کر کچھ نہیں کرتے نہ اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ کرتے،اگر واقعی میں مسلم حکمرانوں کے دل میں فلسطینی عوام کی تھوڑی سی درد بھی موجود ہے تو اولین فرصت میں اس قتل عام کو روکنا چاہئے اور فلسطین کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور اس حوالے سے حسد،کینہ،بغض،منافقانہ رویہ چھوڑ کر اور اسرائیل کے ساتھ دوستی توڑ کر قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطینی عوام کی آزادی کے لئے متحد ہوجائیں۔کیونکہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں پر امیدیں وابستہ رکھنا لا حاصل مشق ہے۔اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے جس سے قدس کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی یقینی بن جائے گا۔مسلم ممالک کی رابطہ تنظیم او آئی سی کی مجرمانہ خاموشی بھی معنی خیز ہے۔انہوں جمعیت علمائے اسلام کی کارکنوں سے اپیل۔کی ہے کہ وہ اس عظیم الشان ریلی اور مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے اسلام دوستی کا ثبوت دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.