MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

لاہور کی ایک لڑکی ثناء نے دنیا بھر میں محبت کی مثال قائم کردی

ہاتھ پاوں کٹ جانے کے باوجود داو د سے شادی کرلی

لاہور کی ایک لڑکی ثناء نے دنیا بھر میں محبت کی مثال قائم کردی

- Advertisement -

لاہور کی ایک لڑکی ثناء نے دنیا بھر میں بے مثال محبت کی مثال قائم کردی،ہاتھ پاوں کٹ جانے کے باوجود داو د سے شادی کرلی ، بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ثناءاور ان ک داود کی زندگی بھی معمول کے مطابق رواں دواں تھی، دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور زندگی بھر ساتھ جینے کے وعدے کئے تھے ۔
نومبر میں داود سیڑھیوں سے چھت پر جاتے ہوئے داود کے ہاتھوں میں موجود ڈنڈا اوپر بجلی کے تاروں سے ٹکراگیا جس کے بعد ہونے والے دھماکے سے داود کا جسم بری طرح جھلس گیا۔کرنٹ لگنے کی وجہ سے داود کا جسم اس قدر شدید متاثر ہوا کہ داود کی جان بچانے کےلئے ڈاکٹروں کو انکے دونوں بازو اور ایک ٹانگ کاٹنا پڑی۔
داود کو تین ماہ بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم داود کی زندگی میں ایک بار پھر خوشی کی کرن اس وقت جاگی جب ثناءاپنے اہل خانہ اور دنیا بھر کے سامنے ان سے شادی کے لیے ڈٹ گئیں۔

لاہور کی لڑکی ثناءکے گھر والے داود کے دونوں بازو اور ایک ٹانگ کٹ جانے کے بعد ثناءکی ان سے شادی کے حق میں نہیں تھے لیکن ثناءنے ہار نہ مانی اور گھر والوں کو چھوڑ کر داود سے شادی کر لی۔
آج ثناءہر محبت کرنے والے شخص کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں جنہوں نے کسی بھی آسائش اور ظاہری خوبصورتی کو پس پشت ڈالتے ہوئے داود سے شادی کی، اب ثناءداود کا ہرکام خود کرتی ہیں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھتی ہیں۔
ثناءکا بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب داود کے بازو اور ٹانگ کاٹی گئی تب میں نے ان سے کہا کیا ہوا، خدا نے اگر آپ کے بازو لے لیے ہیں تو دے بھی تو رہا ہے، میں تمہارا بازو بنوں گی، تم کو جو کچھ کرنا تھا، میں تمہارے لیے کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.