نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، مریم نوا ز کا دعوی
نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے، اداروں کے خلاف نہیں، نیب کو پول کھولنے کی تکلیف ہے
نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، مریم نوا ز کا دعوی
لاہور(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آپ کی بیٹی بازنہ آئی تواسے ختم کردیں گے ، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے ، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں ،
میں نے نوازشریف کوکہاعزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، نیب یا حکومت کے ہاتھ میں نہیں ہے ،میں قید سے نہیں ڈرتی، میں اداروں کیخلاف نہیں بول رہی بلکہ نیب کے پول کھول رہی ہوں۔ 26 مارچ کو نیب ضرور جاو¿ں گی۔انکا کہنا تھا کہ کہتے تھے مسلم لیگ (ن) ختم ہو چکی ہے لیکن ہم نے حکومت کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ ایک پیج پر ہونے کے باوجود ایک ضمنی الیکشن نہیں جیت سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مجھ پر اداروں کیخلاف باتیں کرنے کا الزام لگایا لیکن اسے میرے بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا؟ وہ وقت اب گزر گیا جب نیب جب مرضی اٹھا کر بند کر دیتا تھا۔ جب میاں صاحب کو گلے مل رہی تھی تو نیب والوں نے مجھے اندر آکر گرفتار کر لیا تھا۔ میاں صاحب نے کہا آپ کو مریم کے باہر آنے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ جتنی قربانیاں دینا تھی دے چکی، اب حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔