ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی برداشت نہیں کرینگے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت صوبے میں جاری ترقی منصوبوں کو معیاری اور وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہیں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اور معیار اور وقت مقررہ مدت میں کسی قسم کی غفلت ، کوتاہی برداشت نہیں کرینگے صوبے میں جاری کو مزید تیز کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سردار عبدالرحمان کھتران، سیکرٹری فنانس عبدالراحمن بزدار،
سیکرٹری پی اینڈ ڈی حافظ عبدالباسط باسط ،اسپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی، ڈپٹی سیکرٹری فنانس وقار خورشید عالم ودیگر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں بجٹ 2021-2020 اور 2021 ، 2022 کے حوالے سے تفصیلی جائز لیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد صوبے کے عوام کے اہم درینہ اور حل طلب کئی مسائل کو پوری طورپر حل کردئے ہے
- Advertisement -
ہرنائی کے زلزلے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کےلئے امدادی رقم کی منظوری اور زلزلہ سے تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے حکومت کی جانب سے امداد دینے کااعلان ، گوادر کے عوام کا درینہ مطالبات حل کرنے گلوبلو ٹیچرز مستقلی سمیت کئی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے تمام درینہ حل طلب بنیادی مسائل کے حل کےلئے جنگی بنیادوں پراقدامات کررہے ہیں
اور صوبے کی عوام وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو محسوس کرینگے انہوں نے کہاکہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے صوبے میں امن وامان کے قیام ، صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،صوبے کے تمام اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور عوام کے بنیادی مسائل انکے دہلز پر حل کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ۔