Masael Quetta

خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

0 428

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے دو کارروائیاں کیں جس کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، جبکہ حیدرآباد میں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کو ویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ ملزم نے جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیوز بھی وائرل کی تھیں ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کارروائیوں کے حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے اپنی رشتہ دار لڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کے بہنوئی نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور اسی کوشش کے وقت ویڈیو بنائی اور نند نے متاثرہ لڑکی کی ان ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کو خاندان میں بدنام کر دیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.