سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کیلئےکتنے سو کروڑ معاوضہ لیں گے ، حیران کن انکشاف
ممبئی(مسائل نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار دبنگ خان ایک شو کی میزبانی کا معاوضہ 25 کروڑ روپے وصول کریں گے جب کہ پورے سیزن کے لیے انہیں 350 کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کی جائے گی۔ بھارت کے مؤقر اخبار ڈی این اے انڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے ممتاز رئیلیٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کی میزبانی کے لیے معاوضہ طے ہو گیا ہے جو 350 کروڑ روپے ہے۔دنیا کے مختلف ممالک میں مشہور رئیلیٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کا ا?غاز ا?ئندہ ماہ اکتوبر میں ہونے والا
ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اس شو کے 14 ہفتوں کی میزبانی کریں گے اور کل 350 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول پائیں گے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان کے متعلق گزشتہ دنوں یہ اطلاع ا?ئی تھی کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں 15 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ سلمان خان گزشتہ 11 سیزن سے اس مشہور شو کی میزبانی کررہے ہیں۔ معاوضے کے اعتبار سے سلمان خان بھارت کے سب سے مہنگے میزبان ہونے کا بھی ریکارڈ رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگے ترین میزبان کا ریکارڈ رکھنے والے سلمان خان نے اس قدر زیادہ معاوضہ وصول کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔بگ باس شو کی میزبانی کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبر بھی ا?ئی تھی کہ ابتدائی شوز کی میزبانی معروف میزبان و فلم پروڈیوسر کرن جوہر کریں گے اور بعد میں سلمان خان حسب معمول میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کرن جوہر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ شو کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کریں گے کیونکہ یہ ان کا پسندیدہ شو ہے۔