صدرمملکت عارف علوی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
پی این این:ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے سمارجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر صدرِمملکت کی ٹویٹ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدرِمملکت کی ٹویٹ پر گہری تشویش کا اظہار ہے،صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے، صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نےمزید کہا کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لیکر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے،صدرِمملکت کی ٹویٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں،صدرِ مملکت کی ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔