Masael Quetta

کوئٹہ ،پیٹرول پمپس کی بندش عوام کی مشکلات بڑھنے لگی

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز / اسٹاف رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول پمپس کی بندش عوام کی مشکلات بڑھنے لگی پاکستان سٹیٹ آئل کے پمپس کے علاوہ دیگر تمام پیٹرول پمپس بند کردی گئی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فی لیٹر 150سے 190روپے فروخت ہورہی ہے جبکہ سرحدی شہر چاغی میں فی لیٹر 175روپے فروخت ہونے لگی ہے کھلے پیٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان سٹیٹ آئل کے علاوہ تمام پیٹرول پمپس بند کردی گئی کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول فراہم نہ کرنے پر پمپس مالکان نے پمپس بند کردیئے ہیں جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت بحران اختیار کرگیا ہے

 پی ایس او کے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فی لیٹر ایرانی پیٹرول 150سے 190روپے فروخت ہورہاہے جبکہ ایرانی کے سرحد کے قریب ضلع چاغی میں فی لیٹر 175روپے وصول کیا جارہاہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو پیٹرول کی فراہمی کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.