Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے، فواد چوہدری

0 742

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں جمہوریت نہیں ،جمہویت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے، چیف جسٹس کے سندھ حکومت بارے ریمارکس پر مراد علی شاہ کی جگہ کوئی ایسا بندہ ہوتا جس کی تھوڑی بہت عزتی ہوتی وہ استعفیٰ دے چکا ہوتا ،سندھ میں عام ہاری اور کسان کو تو پانی کی کمی کا مسئلہ ہے

- Advertisement -

،آصف زرداری، مراد علی شاہ فریال تالپور کی زمینوں کا پانی نہیں چوری ہورہا،آئندہ انتخابات کے لیے وزیراعظم عمران خان خود سندھ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ۔کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کے جو ریمارکس سندھ حکومت کے بارے میں آئے ہیں

تو مراد علی شاہ کی جگہ کوئی ایسا بندہ ہوتا جس کی تھوڑی بہت عزت ہوتی تو وہ استعفیٰ دے چکا ہوتا لیکن انہیں کوئی پرواہ ہی نہیں بلکہ وہ اسے انجوائے کررہے ہیں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چیف جسٹس کے خلاف تقاریر کروا رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی علاقائی جماعتیں ہیں، آج بلاول بھٹو زرداری پنجاب پر پانی چوری کا الزام لگاتے ہیں تاہم جب ارسا نے پانی کے بہاؤ کی پیمائش کی بات کی تو مراد علی شاہ جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.