اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں امریکہ کو اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، افغان امن عمل کیلئے پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج
پر ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے اور افغان امن عمل کیلئے پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے انکار کر کے امریکہ پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ کوئی بھی پاکستان کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، پاکستان وہی فیصلہ کرے گا جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو گا۔