MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نہ علیم رہا نہ ترین رہا، رب کا فیصلہ بہترین رہا عمران خان کے گوجرانوالہ جلسے سے چند دلچسپ تصاویر وائرل

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے گوجرانوالہ میں جلسے کی چند دلچسپ تصویریں سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔گوجرانوالہ میں سابق وزیر اعظم، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کیا گیا جلسہ دلچسپ پلے کارڈز اور معذور افراد کی شرکت کے سبب سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت گوجرانوالہ جلسے کا ایک پلے کارڈ خوب وائرل ہوا ہے جس پر ایک پی ٹی آئی کے حمایتی کی جانب سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر خوشی کا اظہار

- Advertisement -

کیا جا رہا ہے۔اس کارڈ پر کارکْن کا لکھنا ہے کہ نہ علیم رہا نہ ترین رہا، رب کا فیصلہ بہترین رہا۔جلسے میں شریک متعدد معذور افراد بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوش و جذبے کے سبب خوب توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایک اور پلے کارڈ بھی زیرگردش ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ افسوس! میں پہلے ن لیگ کا حامی تھا۔ایک اور دلچسپ پلے کارڈ پر ایک کارکْن کا لکھنا ہے کہ مجھے اپنی اہلیہ کو لے کر سسرال جانا تھا اور میں جلسے میں آ گیا ہوں، یقینا میری بیوی اب مجھ سے ناراض ہو جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.