اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوازشریف کی قیادت میں (ن)لیگ کی حکومت میں ملک کو پہلی فلم اور ثقافت 2018 پالیسی دینے کا اعزاز حاصل ہوا ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بین میں کہاکہ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) حکومت یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ملک کو پہلی فلم اور ثقافت 2018 پالیسی دی،پاکستان کی پہلی فلم پالیسی 2018 میں اپنے جامع فریم ورک اور بزنس کیس کے ساتھ پہلے
سے ہی موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلمی صنعت کے لئے ان تمام فسکل فوائد کو بجٹ 2021 کا حصہ بنایا جائے جو 2018 کے بعد ختم کر دیئے گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ فنکاروں، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کے لئے پالیسی میں دیئے گئے فوائد اور سہولیات پر بھی عمل کرایا جائے،یہ فلمی پالیسی بجٹ 2018 کا حصہ تھی، سرکاری اور ذرائع ابلاغ
کا ریکارڈ اس کا گواہ ہے ،فلم انڈسٹری سے تفصیلی مشاورت،بے پناہ جذبے اور یقین کے ساتھ اسے سوچا اور بنایا گیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ اس پالیسی پر تیزرفتار عمل درآمد سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوجائیں گے اور فلمی اور نشریات کی صنعت ترقی کرنے لگے گی ،فلمی صنعت ہمارے معاشرے میں ادبی، ثقافتی اور تہذیبی رنگوں کی امین رہی ہے ،ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں فلمی صنعت کا ایک اہم کردار ہے،۔