MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

4 561

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے موسم اور سیاسی صورتحال میں اتارچڑھاﺅ لگا رہتا ہے سیاسی اختلافات کو بلوچستان کی ترقی کیلئے استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے ناراض لوگوں کی تعداد حکومت کے قیام سے قبل بھی دو تھی اور وہ آج بھی دو ہی ہے ہم سیاسی لوگ ہیں خواہشات کا اظہار ہر کسی کا جمہوری حق ہے پارٹی مکینزم اور ڈسپلن خراب نہیں ہونے دیا جائیگا نہ ہی بلوچستان ذاتی اختلافات کا متحمل ہوسکتا ہے سیاست میں قلمدان تبدیل ہوتے رہتے ہیں میں ذاتیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا سیاسی عمل میں کبھی برداشت تو کبھی کچھ بولنا پڑتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.